جماعت اسلامی کا حکومت مخالف تحریک میں حصہ نہ لینے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان نے گرمیوں کے بعد پی پی پی

(ن )لیگ اورجے یو آئی کی تحریک میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے

کہاہے کہ عید کے بعد اپنی الگ تحریک چلائیںگے ،تبدیلی کا مطلب دن رات

قیمتوں میں تبدیلی ہے جو ڈالر کو مسلسل اڑان دے رہی ہے ایمنسٹی سکیم لوٹو

اور پھوٹو سکیم ہے۔ آئی ایم ایف اب معاشی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں بھی بنائے

گا۔ گزشتہ روزجامعہ مسجد الفرقان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر

جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ رمضان المبارک رحمت کا مہینہ ہے

دین آسانیاں پیدا کرنے کا حکم دیتا ہے مگر حکومت نے مہنگائی کا مہینہ بنا دیا یہ

حکومت قرضوں سے نجات کے دعوے کرتی رہی ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ

حکومتوں کے دس سال کے قرضوں کے برابر اس حکومت نے دس ماہ میں قرض

لے لیا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر گھنٹوں میں اوپر جارہا ہے وزیر خارجہ مشیر خزانہ

الگ الگ ذمہ داریاں ڈال رہا ہے جس ملک نے بھی آئی ایم ایف سے قرضے لئے

وہ ملکی تباہ و برباد ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے بہت کم قیمت میں ملک

گروی رکھ دیا ۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے غریب کو ہی فرق پڑے گا ۔انہوںنے

کہاکہ حکومت واقعی سچ بولے اور ناکامی اعتراف کرے ،ایک کروڑ نوکریاں

دینے والوں نے گھر اور نوکریاں چھین لیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب بارش ہوتی ہے تو

اپنی برکت اور جب سیلاب آئے تو پچھلی حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عید کے بعد عوامی احتجاج کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ جب گورنر

سٹیٹ آئی ایم ایف کا لگایااب نتیجہ دیکھ لیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے

کہاکہ ہم پی پی پی اور ن لیگ کی احتجاجی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے موجودہ

حکومت پی پی ن لیگ کی توسیع ہے ایمنسٹی سکیم لوٹو اور پھوٹو ہے۔ انہوںنے

کہاکہ لوگ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مشرف کو بھی دیکھ چکے ہیں، اب قوم کے

پاس صرف آپشن جماعت اسلامی ہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب یا نیب نے

اب تک کیا کیا ہے؟ اتنی ریکوری نہیں کی جتنا خرچ اس پر کیا گیا ؟انہوںنے کہاکہ

ایمنسٹی سکیم فراڈ ہے، اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلے گا، لوٹو اور پھوٹو ۔انہوںنے

کہاکہ حرام کی دولت کو کوئی ہلال کرنے کی کوشش کرینگے بھی تو یہ جائز

نہیں ہے



Please follow and like us:

Leave a Reply