نواز شریف لندن چلے جائینگے، ہمایوں اختر کا انکشاف

Spread the love

اسلام آباد( جنرل رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر نے بڑا انکشاف

کیانوازشریف لندن چلے جائیں گے اور ان کے جانے کے بعد اپوزیشن کی احتجاج

کی کال ختم ہوجائیگی،پی پی دور میں ڈالر 85پر گیا،اسحاق ڈار کو 105 کا فیگر

بہت پسند تھا، اسحاق ڈار دور سے روپے کی قدر گرتی ہی جارہی ہے ، آئی ایم

ایف پروگرام کے بعد آج بھی وہی ہورہاہیجوماضی میں ہوتارہا۔ میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے ہمایوں اختر کا کہنا تھا ہماری کوشش ہوگی اس آئی ایم ایف پروگرام

کے بعد نتیجہ خیزاقدامات کریں، آئی ایم ایف پروگرام کی تفصیلات جلد سامنے

آجائیں گی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا آئی ایم ایف معاشی صورتحال جوخود خراب

کی اسے ٹھیک کرنے آتاہے، آئی ایم ایف کو زبردستی نہیں لایاجاسکتا اس کی

وجہ ہوتی ہے، میں نے بھی مشورہ دیا تھا ،آئی ایم ایف جانے کے سو اکوئی چارہ

نہیں۔ان کا کہنا تھا میراخیال ہے بجٹ سے پہلے چین سے بھی مدد لینا پڑے گی ،

آئی ایم ایف پروگرام کی بدولت دفاعی بجٹ میں کمی کابھی ادراک ہے ، روپیکی

قدرمیں کمی پرحقیقی مثر شرح مبادلہ کافیکٹر مد نظر رکھاجائے گا۔پروگرام کے

دوران ہمایوں اختر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا میرے خیال میں نوازشریف

لندن چلے جائیں اور احتجاج کی کال واپس ہوجائے گی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply