قمر زما ن قائرہ کا بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Spread the love

بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام نیوز)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان قمر زمان قائرہ کا جواں سال

بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ اسامہ قائرہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔ ابتدائی رپورٹ

یں کہا گیا ہے کہ اسامہ قائرہ کار نمبر بی ایس 447 پر سوار تھا اور گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی اور اسامہ کائرہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ قمر

زمان کائرہ کو بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے قمر زمان قائرہ کو تعزیتی پیغام

ارسال کیا۔ آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں نے قمر زمان قائرہ سے

جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply