مشکلات کے باوجود بجٹ غریب دوست ہوگا، صمصام بخاری

Spread the love

سابقہ حکومت کے مقابلے میں 5 فیصد بھی تشہیر نہیں کر رہے

نیا بلدیاتی نظام پنجاب میں بڑے پیمانے پر مثبت تبدیلی لائے گا، بیان

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود بجٹ غریب

دوست ہوگا ۔لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بے جا نمود و نمائش پر یقین نہیں رکھتی

، مشکلات کے باوجود بجٹ غریب دوست ہوگا ،پنجاب کے ہر ضلع میں ایک جیسی ترقی کے خواہاں ہیں ۔

سابقہ حکومت کے مقابلے میں 5 فیصد بھی تشہیر نہیں کر رہے، وزیر اعلی پنجاب ویژن اور کمٹمنٹ کے ساتھ

کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب میں بڑے پیمانے پر مثبت تبدیلی لائے گا، انشا اللہ

مدینہ کی ریاست قائم کرکے رہیں گے مسائل کا انبار ہے، حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply