پر کٹے ڈالر کی پھر اونچی اڑان

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر ) آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے اثرات

سامنے آنے لگے ۔اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے

حکومت کی طرف سے مارکیٹ ریٹ سے مہنگا ڈالر فروخت کرنے والی فایکس

کمپنیوں کے خلاف کارووائی کے اعلان کے باوجود ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت

پر قابو نہیں پایا جاسکا اور گزشتہ روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر

میں کمی کا رجحان جاری ہے ا۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز ہوا تو

ایک امریکی ڈالر 141 روپے 39 پیسے کا تھا جس کی قدر میں دیکھتے ہی

دیکھتے اضافہ ہوا اور 5 روپے 61 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 147 تک پہنچ گیا

۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 148 ہے۔ڈالر کی

نئی اڑان کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ

ہوگیا۔ روپے کی قدر گرنے سے پہلے پاکستان کے 105 ارب ڈالر کے بیرونی

قرضوں اور واجبات کا حجم پاکستانی روپوں میں 14 ہزار 891 ارب روپے تھا

جو بڑھ کر 15 ہزار 558 ارب روپے ہوگیا۔روپے کی قدر کم ہونے پر پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس 656 پوائنٹس کمی

سے 33 ہزار 635 کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر

146 روپے سے تجاوز ہوئی تو وزیراعظم عمران خان نے اس کا نوٹس لیا اور

اسٹیٹ بینک، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایکسچینج کمپنیز کے وفد سے

ملاقات میں روپے کی قدر گرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع

پر زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی بھی

ہدایت کی لیکن آج ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔فاریکس

رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں1.50روپے اورقیمت فروخت

یں2.70روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں1.00روپے اور قیمت

فروخت میں2.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب

یوروکی قیمت خرید161.00روپے سے بڑھ کر162.50روپے اورقیمت

فروخت162.80روپے سے بڑھ کر165.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت

خرید186.00روپے سے بڑھ کر187.00روپے اورقیمت فروخت187.80روپے

سے بڑھ کر189.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی

قیمت خریدمیں40پیسے اورقیمت فروخت50پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت

خرید میں50پیسے اورقیمت فروخت میں70پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس

کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.60روپے سے بڑھ

کر39.00روپے اورقیمت فروخت39.00روپے سے بڑھ کر39.50روپے جبکہ

یواے ای درہم کی قیمت خرید39.30روپے سے بڑھ کر39.80روپے اورقیمت

فروخت39.80روپے سے بڑھ کر40.50روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی

قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ

کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے بڑھ

کر21.50روپے اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23.20روپے

ہوگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے

چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اور کے ایس

ای100انڈیکس کی34200،34100اور34000کی نفسیاتی حدوںگرگیا،مندی کے

نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 57ارب38کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،

Please follow and like us:

Leave a Reply