مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہو گی، مراد سعید

Spread the love

’’نکے بابو‘‘ پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں “بڑے میاں” بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کر رہے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پرویز رشید کے بیان پرپاکستان تحریک انصاف نے شدیدردِعمل ظاہر کرتے ہوئے

کہا ہے کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی،

پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں، ’’نکے بابو‘‘ پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں ’’بڑے میاں‘‘ بیماری کی آڑ

میں فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے جمعرات کو اپنے

بیان میں کہا ہے کہ پرویز رشید صاحب روز اول سے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ قوم نواز شریف کی

وارداتوں سے غافل ہے ۔مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جیل جانے میِں عمران خان کا نہیں خود

انکا، انکی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے ۔نواز شریف کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب

وہ خود مطلق العنان وزیراعظم تھے۔ نواز شریف پر سارا مقدمہ خود مسلم لیگ کے دورِ اقتدار میں چلا، مراد

سعید پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور

وزیراعلی شہباز شریف نے جیل میں ڈالا۔انھوں نے کہا کہ ڈان لیکس جیسی مکروہ وارداتوں کے موجد بتائیں

عمران خان نے نواز شریف پر کون سا مقدمہ قائم کیا۔دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم

دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں، “نکے بابو” پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں “بڑے میاں”

بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں، مراد سعید دیگر شعبہ ہائے زندگی کیطرح سیاست کی

تطہیر کا عمل بھی جاری ہے، مراد سعید جھوٹ، مکاری، عیاری اور دھوکہ دہی کی بجائے قوم اصول، نظریے

اور کردار کی سیاست چاہتی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply