ڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Spread the love

لاہور (کامرس رپورٹر) ڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل

کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمعـقرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ

کی جانب سے جمع کروائی گئیـتبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی قیمت 148 روپے

کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اور شنید ہے کہ ڈالر مزید اڑان بھرے گا جس سے مہنگائی کا سونامی عوام کو

بہا لے جائے گا۔ملکی معیشت پہلے ہی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان

سے عوام کی قوت خرید جواب دے کر رہ گئی ہے۔ہر چیز کو پر لگ گئے ہیں۔مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام ہی

نہیں لے رہی۔حکومت معیشت کی بحالی اور ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی

خدمات حاصل کرے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply