27فروری کے واقعہ کے بعدسے بھارت کی نیندیں حرام

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے ائیر سٹرائیک کے خدشات کے

پیش نظر بھارت نے اپنی سرحدوں پر فضائی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس سلسلے میں ریاست جموں و کشمیر کے کئی سرحدی علاقوں میں عارضی

ائیربیس قائم کئے جارہے ہیں جو پاکستان کی کسی بھی ائیر سٹر ائیک کی کوشش

کو فوری طور پر ناکام بناسکتے ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت

پاکستان سے متصل سرحدوں پر فضائیہ فورس کے عارضی بیس قائم کررہا ہے

اس ضمن میں وزارت دفاع نے بتایا ریاست جموں و کشمیر میں کئی سرحدی پٹیوں

پر انڈین ائیرفورس اپنے عا ر ضی ائر بیس بنارہی ہے بھارت کو خدشہ ہے

پاکستان بالاکوٹ ائیر سٹرائیک کا بدلہ لینے کیلئے کبھی بھی ائیرسٹرائیک کر سکتا

ہے جس کا توڑ کرنے کیلئے بھارت نے سرحدوں پر ائربیس قائم کرنے کا

منصوبہ بنایا ہے ،واضح رہے وادی کے ضلع پلوامہ میں لیتہ پورہ علاقے میں

چودہ فروری کو ہوئے فدائین حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی

بڑھ گئی اور معاملے نے طول پکڑ کر جنگی صورتحال پیدا کی جس دوران 26

فروری کو بھارت نے پاکستان کے بالاکوٹ علاقے میں فضائی حملہ کرنے کا

دعویٰ کیا جس میں بھارت نے دوسو کے قریب افراد کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا

تھا۔



Please follow and like us:

Leave a Reply