بلاول بھٹو نے 17 مئی کو نیب میں پیشی سے انکار کردیا

Spread the love

کراچی ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

17 مئی کو نیب کے سا منے پیش ہونے سے انکار کردیا اور موقف اختیار کیا ہے

کہ اس دن ان کی دیگر اہم مصروفیات ہیں لہٰذا آئندہ ہفتے پیشی کیلئے کوئی تاریخ

مقرر کردی جائے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ

وہاب نے کہا ہے بلاول بھٹو نے نیب کو جوابی خط تحریر کیا ہے جس میں موقف

اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول 17 مئی کو نیب کے رو برو پیش نہیں ہوسکتے

کیونکہ اس دن ان کی دیگر مصروفیات ہیں لہٰذا آئندہ ہفتے کی کوئی تاریخ دیدی

جائے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا نیب کا آٹھ مئی کا خط بلاول بھٹو کو تیرہ مئی کو

موصول ہوا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply