مقبوضہ کشمیر:قابض فوج جرائم بڑھانے پر گامزن، ایک اورخاتون سے بداخلاقی

Spread the love

سرینگر (کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں منگل کو ضلع گاندربل میں ایک اور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ

سامنے آیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے پولیس نے سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک شخص

آصف احمد وانی کو گرفتارکرلیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ زیادتی کا واقعہ اپنے والدین کو بتایا جس کے

بعد انہوں نے گاندربل پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس حکام نے کہاکہ ملزم کو گرفتارکرکے

تحقیقات کی جارہی ہے۔ چند دن پہلے ضلع بانڈی پورہ میں بھی ایک کمسن بچی کے ساتھ بد اخلاقی کا واقعہ

پیش آیا تھاجس کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے۔ تجزیہ کاروں اورسیاسی پنڈتوں نے ذرائع ابلاغ سے

گفتگوکرتے ہوئے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسزاورخفیہ ایجنسیوں کی موجودگی اوربھارتی

فورسز کی طرف سے قائم کئے گئے خوف ودہشت کے ماحول اور آپریشن آل آئوٹ کومقبوضہ علاقے میں

بڑھتے ہوئے گھنائونے جرائم کی وجوہات قراردے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صدارتی راج نافذہے

اورپورے کشمیر کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں لوگ ہر وقت محاصرے میں رہتے ہیں۔



Please follow and like us:

Leave a Reply