اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ

Spread the love

مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا، انتونیوگوٹریس، جیسنڈابھی ہمراہ تھیں

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے رمضان میں مسلمانوں

سے اظہاریکجہتی کے لئے کرائسٹ چرچ میں حملے کا شکار ہونے والی مساجد کا دورہ کیا اور کہا مسلمانوں

نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹریس

نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردحملوں کا نشانہ بننے والی النوراورلن ووڈ مساجد کا دورہ کیا اور پھول رکھے،

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ تھی۔انتونیوگوٹریس کا کہنا تھا محبت کا پیغام لے

کرمسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آیا ہوں، مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply