کنجوانی: پولیس کا بااثر افراد کے ساتھ مل کر عورتوں بچوں پر تشدد

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی) کنجوانی میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں پہ تاندلیانوالہ کے غنڈوں کا دھاواتفصیلات

کے مطابق بھوک سے بلکتے بچوں نے زمیندار کے کھیت سے تربوز کیا توڑا با اثر زمیندار نے بچوں پر تشدد

کرنا شروع کر دیا پہلے خود ان بچوں پر تشدد کیا بعد میں مختلف گائوں کے افراد کو بلوا کر کنجوانی میں لگی

جھگیوں پر دھاوا بول دیا عورتوں اور معصوم بچوں پر تشدد کر نے کے ساتھ ساتھ دن دیہاڑے گھر کی چار

دیواری کا تقدس بھی پامال کرتے رہے دوران تشدد عورتوں کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے متاثرین نے اپنا احتجاج

ریکارڈ کرواتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے جبکہ ملزمان طاقتور اور پیسے والے ہیں ہمیں

کسی بھی قسم کی کاروائی کی درخوست دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply