خستہ حال سڑکیں مکین و کسان پریشان حکومت لاپتہ طلبا رل گئے

Spread the love

کنجوانی (نمائندہ خصوصی)کنجوانی سے پیرن سائیں اور کلیانوالہ تک کی پختہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اہالیان علاقہ کو آ مدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،حادثات معمول بن چکے تفصیلات کے مطابق کنجوانی

سے پیرن سائیں اور کنجوانی سے کلیانوالہ براستہ قاسم چوک تک کی پختہ سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ

کا شکار ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں آمدورفت میں علاقہ کے مکینوں کو شدید مشکلات

کا سامنا ہے ناکارہ سڑکیں ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنا دشوار ہو جاتا ہے طلباء و طالبات

کو سکول جانے سمیت دیگر کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں

کی منڈیوں تک رسائی بھی منقطع ہو چکی ہے علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ

سڑکوں کو فوری از سر نو تعمیر کروایا جائے ٹریفک حادثات میں کمی آ ئے اور علاقہ مکین سکھ کا سانس لے

سکیں۔

Leave a Reply