148

چین نے امریکی مصنوعات پر 60 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کردیے

Spread the love

امریکہ کی جانب سے 200 ارب ڈالر کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد چین نے جوابی طور پر امریکی مصنوعات ٹیکسز لگادیے ہیں

چین نے امریکہ کی 5 ہزار سے زائد مصنوعات پر 5 سے 25 فیصد تک ٹیکسز عائد کیے ہیں

چین بیرونی دبائو کے سامنے نہیں جھکے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین اور امریکہ کے مابین تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ امریکہ کی جانب سے

200 ارب ڈالر کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد چین نے جوابی طور پر امریکی مصنوعات پر 60 ارب

ڈالر کے ٹیکسز لگادیے ہیں۔چین نے امریکہ کی 5 ہزار سے زائد مصنوعات پر 5 سے 25 فیصد تک ٹیکسز

عائد کیے ہیں ، امریکی مصنوعات پر نئے ٹیکسز یکم جون سے لاگو ہوجائیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے

ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین بیرونی دبائو کے سامنے نہیں جھکے گا۔

چین کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ کا اعلان کرنے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ

میں کہا تھا کہ چین نے کئی سال تک امریکہ کی نرمیوں کا فائدہ اٹھایا ہے کیونکہ ہمارے پہلے کے صدور نے

اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور اپنے دیگر

چینی دوستوںکو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تجارتی معاہدے پر اتفاق نہیں کرتے تو ان کے ملک کو بدترین

نقصان ہوگا۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ چینی اشیا پر ٹیرف کے اضافے سے امریکی صارفین پر کوئی فرق نہیں

پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں