محمد عامر تیسرے ایک روزہ میچ سے بھی باہر

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بائولر محمد عامر تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی

پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ محمد عامر کا انفکیشن وائرل شدت اختیار

کرتا جارہا ہے، جس پر ٹیم انتظامیہ پریشان ہے۔ ذرائع کے مطابق انفیکشن اب

چکن پاپس کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔فاسٹ بائولر انفیکشن کی وجہ سے

دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ انکے میڈیکل ٹیسٹ

کرواے جارہے ہیں جن کی رپورٹس کا ٹیم انتظامیہ کو انتظار ہے۔واضح رہے

محمد عامر کی ورلڈکپ کے 15 رکنی سکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کیخلاف

کارکردگی سے مشروط ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply