92

عطاالحق قاسمی تقرری کیس، فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

Spread the love

فواد حسن فواد کے وکیل ابراہیم ستی 14 جون تک علالت کے باعث چھٹی پر ہیں

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کی تقرری کیس میں

فیصلے پر نظر ثانی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ پیر کو سینیٹر پرویز

رشید، عطاالحق قاسمی اور فواد حسن فوادکی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال

کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ اس دوران فواد حسن فواد کے وکیل ابراہیم ستی کے معاون نے کیس

ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ فواد حسن فواد کے وکیل ابراہیم ستی 14 جون تک علالت کے

باعث چھٹی پر ہیں جس پر جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیاکہ کیا تمام کیسز کو ایک ساتھ سنا جائے تو

معاون وکیل منور دگل نے کہا کہ تمام اپیلیں ایک نوعیت کی ہیں، جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ پھر تمام

درخواستوں کو ایک ساتھ سن لیا جاے گا۔ عدالت نے درخواست بغیر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں