97

یو اے ای، فجیرہ بندرگاہ پر تخریبی کارروائی 4 جہازوں کو نقصان

Spread the love

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، واقعہ آبنائے ہرمز کے نزدیک پیش آیا

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کے قریب تخریبی کارروائی میں 4 جہازوں

کو نقصان پہنچایا گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اماراتی وزارت خارجہ نے تخریبی کارروائی کی نوعیت

یا ذمہ داروں کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی، واقعہ آبنائے ہرمز کے نزدیک پیش آیا، جو تیل و گیس کی

ترسیل کرنے والے جہازوں کا اہم ترین راستہ ہے ۔اس سے پہلے لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فجیرہ کے

نزدیک دھماکے ہوئے جس سے کئی آئل ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم اماراتی حکام نے اس دعوے کی

تردید کی تھی ، بندرگاہ پر معمول کے مطابق کام جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں