ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Spread the love

ثنا میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی وومن اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

وومن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں

جوہانسبرک(صباح نیوز)پاکستان وومن ٹیم کی سابق کپتان اور تجربہ کار آل رائونڈر ثنا میر نے ون ڈے کرکٹ

میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی وومن اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کر

لیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کے تیسرے میچ میں ثنا

میر نے حریف کپتان سون لوس کو پویلین رخصت کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا۔ثنا میر نے سونن لوس کو آٹ کر

کے ون ڈے کرکٹ میں 147ویں وکٹ حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور ون ڈے کرکٹ میں

کامیاب ترین وومن اسپنر بن گئیں۔انہوں نے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم

کردیا جنہوں 146 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔وومن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں

ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھارت کی جھولن گوسوامی کو حاصل

ہے جو اب تک 218وکٹیں لے چکی ہیں جبکہ 180وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کی کیتھرین فٹز پیٹرک دوسرے

نمبر پر موجود ہیں.ثنا میر کو 147وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 1599رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply