مقبوضہ کشمیر میںمہمان پرندوں کا عالمی دن منایا گیامہمان پرندوں کی حفاظت کا عہد

Spread the love

مقبوضہ کشمیر میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ دسمبر میں شروع جبکہ اپریل میں رخصتی

اس دوران 15 لاکھ کے قریب پرندے سائبیریا سے کشمیر کی آبگاوں کا رخ کرتے ہیں

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میںمہمان پرندوں کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر مہمان پرندوں کی

حفاظت کا عہد کیا گیا۔ یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ دسمبر میں شروع ہوتا ہے

جبکہ اپریل میں مہمان پرندوں کی رخصتی شروع ہو جاتی ہے اس دوران 15 لاکھ کے قریب پرندے سائبیریا

سے کشمیر کی آبگاوں کا رخ کرتے ہیں۔ مہمان پرندوں کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ وائلڈ لائف

پروٹیکشن اینڈ ویٹ لینڈ کشمیر کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا اہتمام محکمہ نے ایک

غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر کیا تھا جو آبی ذخائر اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات

کر رہی ہے۔ اس تقریب کا مقصد عام لوگوں اور سکول کے بچوں میں آبی پرندوں کے حوالے سے معلومات

فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران آبی ذخائر میں پلاسٹک اور ٹھوس فضلہ کے اثرات کے بارے میں بھی آگاہ

کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ٹھوس فضلہ اور پلاسٹک کو آبی ذخائر میں ڈالنے سے لاکھوں مہمان آبی پرندے

ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس دوران مقررین نے پلاسٹک اور پولیتھین کے مضر اثرات اور اس سے ہونے والی

آلودگی کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ کیا۔ مقررین نے اس دوران مہمان پرندوں کی حفاظت اور پلاسٹک

پولیوشن کا حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ نوجوانوں کو بتایاگیا کہ پولیتھین اور پلاسٹک کا کم استعمال کریں اور

اپنے اپنے علاقوں میں آبی ذخائر کو بچانے میں اہم رول ادا کریں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply