249

جنرل حامد جاوید انتقال کر گئے

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پریذیڈنٹ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے سابق ڈائریکٹر

جنرل،الضرار اور الخالد ٹینک پراجیکٹ کے خالق اور صدر پرویز مشرف کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل

(ریٹائرڈ) حامد جاوید حرکت قبل بند ہونے سے گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ڈی ایچ

اے ون میں ادا کی گئی۔ بڑی تعداد میں عسکری،سماجی،سیاسی شخصیات نے جنازے میں شرکت کی اور

مرحوم کو ان کی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔جنرل حامد جاوید کو ان کے آبائی قبرستان ڈھوک

کھبہ کمیٹی چوک میں دفنایا گیا۔مرحوم نے سوگواران میں بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی روح کے

ایصال ثواب کے لئے آج  بروز اتوارانکی رہائشگاہ ڈی ایچ اے ون میں قرآن خوانی ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں