امریکی صدر ٹرمپ نے پیٹ شناہن کو نیاوزیر دفاع نامزد کردیا

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ قائم مقام وزیر دفاع پیٹ

شناہن کو نیا وزیر دفاع نامزد کردیا ہے۔ وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری سارہ

سینڈرز نے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں مسٹر شناہن نے ثابت

کیاہے کہ وہ وزارت دفاع کی قیادت کے پوری طرح اہل ہیں اور وہ مستقبل میں

اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکتے ہیں۔ اپنی نامزدگی پر تبصرہ کرتے

ہوئے پیٹ شناہن نے کہا کہ یہ نامزدگی ان کیلئے ایک اعزاز ہے اور اگر سینیٹ

نے ان کی تقرری کی توثیق کردی تو وہ امریکی فوج کو جدید خطوط پر استوار

کرنے اور امریکی فوجیوں کی تمام ضرورتیں پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش

کریں گے۔ وزارت دفاع کی سربراہی کیلئے عموماً فوجی جرنیلوں کو مقرر کیا

جاتا ہے تاہم شناہن کا کوئی فوجی تجربہ نہیں ہے۔ وہ وزارت دفاع آنے سے قبل

30سال تک طیارہ ساز کمپنی بوئنگ میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے انہیں مارچ 2017ء میں نائب وزیر دفاع نامزد کیا تھا۔ گزشتہ

برس وزیر دفاع جم میٹس کے مستعفی ہونے کے بعد وہ قائم مقام وزیردفاع کے

طورپر کام کر رہے تھے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply