147

حکومتی کمیٹی مسترد،ینگ ڈاکٹرز کا ایم آئی ٹی بل واپس لینے کیلئے 72گھنٹے کا الٹی میٹم

Spread the love

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج زور

پکڑ گیا، پنجاب حکومت کی بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی

سے ایم آئی ٹی بل واپس لینے کیلئے 72گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیدیا۔ تفصیلات

کے مطا بق جمعہ کو ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

نویں روز بھی جا ری رہا ۔ فیصل آباد میں ڈاکٹرز نے آج بھی سول اور الائیڈ

ہسپتال کے آؤٹ ڈورز میں کام بند رکھا اور احتجاج کیا، احتجاج کے باعث

ہسپتالوں میں آنیوالے مریض دربدر ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ملتان نشتر

ہسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج بھی جاری رہی، تاہم سینئر ڈاکٹرز نے

آوٹ ڈور سروس مریضوں کیلئے بحال کر دی، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث

مریض پریشانی سے دوچار نظر آئے۔لاہور فیروز پور روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کی

جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا، حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی، ڈاکٹر

کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو مشکلات کا

سامنا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں