214

شکارپور: ایچ آئی وی کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے

Spread the love

متاثرین میں خاتون اور بچے بھی شامل۔ تعلق گاؤں ڈکھن سے بتایا جاتا ہے

شکار پور(ہیلتھ رپورٹر) محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے شہر شکارپور میں ایچ آئی وی

کے مزید 9 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔لاڑکانہ کی طرح شکارپور میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے شکار لوگوں کی

تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شکارپور میں مزید نو کیسز سامنے آ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکارپور کے

متاثرین میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق گاؤں ڈکھن سے ہے۔اس سے قبل شکار پور میں واقع

پیر بخش تھیم اور گاؤں سارنگ شر کے چار بچوں میں ایڈز کے مرض کی تصدیق ہوئی تھی۔ مزید کیسز

سامنے آنے کے بعد ضلع شکارپور میں رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی کیسز کی تعداد 22 ہو گئی۔ڈی ایچ

اوغلام شبیر نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو ایڈز سینٹر لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے، دوسری طرف غیر رجسٹرڈ

لیبارٹریز اور اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں