162

نواز شریف کی جیل منتقلی، قانون کی خلاف ورزی پر لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

Spread the love

لاہور ( کرائم رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی

کا معاملہ، مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج

کر لیا گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے دوران قانون کی خلاف

ورزی کیوں کی؟ اور کوٹ لکھپت جیل کے باہر ٹرین روکنا لیگی کارکنوں کو

مہنگا پڑ گیا۔ہنگامہ آرائی کرنے پر 1500 لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر

لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں سڑک بند، لاؤڈ سپیکر کا استعمال، ٹریک پر آ

کر ٹرین روکنا اور مقدمہ ریلوے ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں۔سابق

وزیراعظم نواز شریف منگل کے روز ضمانت ختم ہونے پر واپس کوٹ لکھپت

جیل منتقل ہوئے تھے۔ اس موقع پر نواز شریف کو چھوڑنے کے لئے لیگی

کارکنان بھی جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے اور جگہ جگہ استقبالیہ

کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں