203

جعلی شادیاں،13ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے,جوہر ٹائون سےمزید11گرفتار

Spread the love

لاہور،اسلام آباد(کرائم رپورٹر)مقامی عدالت نے 11 چائنیز اور دو پاکستانی

سمیت 13 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے

کا حکم دے دیا۔گرفتار چینی باشندوں سمیت دیگر افراد کو ضلع کچہری پیش کیا

گیا۔ایف ائی ائے حکام نے ملزموں کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسریٹ

عامر رضا بیٹو کے روبرو پیش کیا۔ ملزمان میں ہونگفا یان ، لبنگ لیو ، شونجیا

لیو ، لبنگ لیو ، بو وانگ ، جونگزی ہی ،فینگ زینو یان ، زینگ گینگ ، شین

ہونگ لی ، زوا زنگرین سمیت دو پاکستانی شوکت علی اور محمد انصربھی شامل

ہیں۔ایف ائی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز 11 چائیز سمیت 13 افراد

کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ چائینز نوجوان پاکستانی

ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے۔بعدازاں ان

لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا جاتا تھا۔ملزمان سے تفتیش اور ریکوری

کے لیے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان

سے تفتیش کر کے رپورٹ اور ملزمان کو 11 مئی کو دوبارہ عدالت پیش کیا

جائے۔ادھر اسلام آباد کی عدالت نے جعلی میرج سکینڈل میں گرفتار چائنیز کے

جسمانی ریمانڈ سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی ۔ سینئر سول

جج عامر عزیزنے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کر

دیا۔ ملزمان کو ایف ایٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔عدالت نے پاکستانی

مسلمان خاتون اور نو مسلم چینی باشندیکو رضا مندی سے شادی کے اقرار پر

بری کر دیا،مسیحی جوڑے نے بھی عدالت میں رضا مندی سے شادی کا اقرار کیا

جس پر عدالت نے مسیحی پاکستانی اور مسیحی چینی باشندے کو بھی بری کرنے

کا حکم سنایا۔

ایف آئی اے کا چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ لاہور کے

علاقے جوہر ٹائون میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں

سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 11 مزید چائنیز نوجوانوں

کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق چینی نوجوان مسیح خواتین کے ساتھ

جعلسازی کے ساتھ شادیاں کرتے تھے اور ملزمان لڑکیوں کے جسم کے اعضاء

بھی نکالتے تھے، چند روز قبل نذیر احمد کی بیٹی چائنہ سے واپس آئی، متاثرہ

لڑکی پاکستانی ہائی کمشن اور چائنہ کی مداخلت پر واپس آئی ہے۔ایف آئی اے کے

مطابق متاثرہ شخص نذیر احمد کی درخواست پر ایف آئی اے نے جوہر ٹائون میں

چھاپہ مار کر چینی باشندوں کی گرفتاریاں کیں، نذیر احمد کی بیٹی کو ملزمان

چائنہ لیجا کر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے، ملزمان کے ایجنٹوں نے میرج

بیورو بنائے ہوئے تھے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو پیسوں

کا جھانسہ دے کر انسے شادیاں کرواتے تھے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں