135

10 مئی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1857ء ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہوا

1857ء برٹش انڈین آرمی کے مقامی سپاہیوں نے برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کردی

1872ء وکٹوریہ وڈہل پہلی خاتون تھیں جو امریکی صدر کے عہدے کے لیے نامزد ہوئیں

1877ء رومانیہ نے ترکی سے آزادی کا اعلان کیا تاہم یہ حق جنگ آزادی کے بعد تسلیم کیا گیا

1933ء پیراگوئے نے بولیویاکے خلاف جنگ کااعلان کیا

1936ء نحاس پاشا مصر کے حکمران بنے

1940ء جنگ عظیم دوم: جرمنی کا بیلجیم، نیدر لینڈز اور لیکسمبرگ پر حملہ

1947ء شمالی ایران میں زلزلے سے دوہزار چار سوافراد ہلاک ہو گئے

1968ء پیرس میں امریکا اور شمالی ویتنام کے درمیان امن بات چیت کا آغاز ہوا

1994ء نیلسن میڈیلا جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر بنے

2005ء پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات اتفاق رائے کے بغیر ختم ہو گئے

ولادت

955ء ابو منصور نزار العزیز باللہ دولت فاطمیہ کا پانچوں خلیفہ اور اسمعیلیوں کا پندرواں امام۔ معز کی وفات کے بعد اس کا بیٹا نزار جس کی کنیت ابو منصور اور لقب عزیز باللہ تھی۔ یہ اپنے باپ معز کے ساتھ مصر آیا اور اسے ولیعہد بنا دیا گیا۔ کیوں کہ 364ھ میں اس کے بڑے بھائی عبد اللہ جو ولی عہد تھا انتقال ہو گیا تھا ۔

1829ء رشید احمد گنگوہی، دیوبندی مسلم عالم تھے۔ 1857ء میں خانقاہِ قدوسی سے مردانہ وار نکل کر انگریزوں کے خلاف صف آرا ہو گئے اور اپنے مرشد حضرت حاجی صاحب اور دوسرے رفقا کے ساتھ شاملی کے معرکۂ جہاد میں شامل ہوکر خوب داد شجاعت دی۔ جب میدان جنگ میں حافظ ضامن شہید ہوکر گرے تو آپ ان کی نعش اٹھاکر قریب کی مسجد میں لے گئے اور پاس بیٹھ کر قرآن شریف کی تلاوت شروع کردی۔ معرکۂ شاملی کے بعد گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا اور ان کو گرفتار کرکے سہارنپور کی جیل میں بھیج دیا گیا، پھر وہاں سے مظفرنگر منتقل کر دیا گیا، چھ مہینے جیل میں گزرے، وہاں بہت سے قیدی آپ کے معتقد ہو گئے اور جیل خانے میں جماعت کے ساتھ نماز اداکرنے لگے۔ باختلاف روایت 8 یا 9 جمادی الثانی 1323ھ مطابق 1905ء بروز جمعہ اذان جعہ کے بعد 78 سال کی عمر میں وفات پائی۔ آپ کے تلامذہ کا ایک وسیع حلقہ ہے، جس میں بڑے بڑے نامور علما شامل ہیں، اسی طرح آپ کے خلفاء کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔ آپ کے تفصیلی حالات تذکرۃ الرشید مصنفہ مولانا عاشق الٰہی میرٹھی میں درج ہیں، یہ کتاب دوجلدوں پر مشتمل ہے۔

1878ء گستاف سٹریسمان، جرمنی کے سیاست دان تھے جو ملک کے چانسلر بھی رہے تھے وہ وزیر خارجہ بھی تعینات رہے۔ 1926ء میں انھوں نےنوبل امن انعام بھی حاصل کیا تھا۔ 3 اکتوبر 129 کو انتقال کر گئے۔

1891ء محمود مختار مصری مجسمہ تراش

1904ء پروفیسر مجنوں گورکھپوری، پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز محقق، افسانہ نگار، نقاد، مترجم اور پروفیسر تھے۔ ان کا انتقال 4 جون 1988ء کو ہوا۔

1922ء نینسی والکر امریکی اداکارہ

1930، جارج ای سمتھ امریکا کے ایک طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا یہ انعام 2006ء میں انہوں نے اپنے ہم وطن سائنس دان ولارڈ ایس بوائل کے ہمراہ بار جفتی اختراع ایجاد کرنے پر حاصل کیا تھا۔

1956ء جوناتھن رابرٹ امریکی مصنف اور فلمساز

وفات

2002ء کیفی اعظمی کا پورا نام اطہر حسین رضوی تھا۔ وہ محض گیارہ سال کی عمر میں شاعری شروع کر چکے تھے۔ ان کی پیدائش 14 جنوری، 1919ء اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں ہوئی۔

تعطیلات و تہوار

1908ء پہلامدرز ڈے(ماؤں کا عالمی دن) منایاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں