کرونا مریض صحت یاب 139

قلیل مدت میں اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح بہبود کے36منصوبے شروع کئے ، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت

نے اپنے منشور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں عوامی

فلاح و بہبوداور اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے کم و بیش 36 اہم منصوبوں

کا آغاز کیا،غربت کے خاتمے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ’احساس‘ کے

عنوان سے ایک جامع اور مفصل پروگرام شروع کیا گیا ہے، اس پروگرام سے نہ

صرف صحت، تعلیم، روزگار کی فراہمی اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی

ضروریات کے ضمن میں ریاست کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی

بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی وسائل کا منظم اور مربوط طریقے

سے استعمال یقینی بنایا جا سکے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے

مواقع کو اندرون ملک وعالمی سطح پر اجاگر کرانا، عوام کو صحیح معنوں میں

بااختیار بنانے کیلئے مقامی حکومتوں کا نظام، کلین اینڈ گرین پاکستان

منصوبہ،ملکی معیشت کی بہتری اور کارواباری طبقوں کے سہولت کیلئے

اقدامات، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، زراعت کے شعبے میں جدت و ٹیکنالوجی کا

فروغ اورانصاف کی فراہمی کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات حکومت

کے اہم منصوبوں میں سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات گزشتہ روز

وزیراعظم آفس میں مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے کارپوریٹ سوشل

ریسپانسیبلٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اجلاس

کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر

فردوس عاشق اعوان، یوسف بیگ مرزا، افتخار درانی، ترجمان ندیم افضل چن،

ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سیکرٹری خزانہ محمد یونس ڈھاگہ، سیکرٹری اطلاعات شفقت

جلیل، چئیرمین نادرا، صدر نیشنل بنک، صدر زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ، ایگزیکٹو

وائس پریذیڈنٹ بنک آف پنجاب، سی ای او بنک آف خیبر، سوئی نادرن اور سوئی

سدرن کمپنیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور ایم ڈی پی ایس او سمیت دیگر افراد

موجود تھے۔ صوبائی وزیرِ سیاحت خیبر پختونخوا محمد عاطف بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں پناہگاہوں کا قیام کا منصوبہ اس بات کا مظہر

ہے کہ کمزور اور نادار طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کو اپنی ذمہ

داریوں کا مکمل احساس ہے۔ انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت

کی جانب سے شروع کیے جانے والے فلاحی منصوبوں کے بارے میں عوام کو

مکمل آگاہی فراہم کرکے ان منصوبوں میں ان کی شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ یہ

منصوبے کامیابی کی منازل طے کر سکیں۔ مختلف سرکاری کمپنیوں کے

سربراہان نے وزیرِ اعظم کو کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کے ضمن میں اٹھائے

جانے والے اقدامات سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح

سے متعلق مختلف اہم منصوبوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے

مختلف کمپنیوں کی جانب سے سوشل ریسپانسیبیلیٹی کی مد میں اٹھائے جانے

والے اقدامات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں