76

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں22کروڑ98لاکھ ڈالرکا اضافہ

Spread the love

کراچی (کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے

ذخائر22کروڑ98لاکھ ڈالرکے اضافے سے 15ارب97کروڑ 26 لا کھ ڈالر

ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق3مئی کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران زرمبادلہ

کے ذخائر22کروڑ98لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت

15ارب74کروڑ28لاکھ ڈالر سے بڑھ کر15ارب97کروڑ26لاکھ ڈالر ہوگئی

جس میںمرکزی بینک کے ذخائر17کروڑ89لاکھ ڈالر کے اضافے سے8ارب

80کروڑ52لاکھ ڈالر سے بڑھ کر8ارب 98کروڑ41لاکھ روپے ہوگئے جبکہ

کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں 5کروڑ9لاکھ ڈالرکا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں

کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب 93 کروڑ 76 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6ارب

98کروڑ85لاکھ روپے ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرکاری فنڈز کی

آمد کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں