علیمہ خان کے سلسلے میں باہر باتیں کرنے کی بجائے درست فورم پر آواز اٹھائیں۔ علیم خان:سینئر صوبائی وزیر

Spread the love

سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا علیمہ خان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ علیمہ خان کے لیے قانون اور ہے اور دوسرے لوگوں کے لیے قانون مختلف ہے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان عمران خان سے الگ ایک خود مختار خاتون ہیں ان کےپاس نہ تو کوئی عہدہ رہا ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے کسی حکومتی عہدے پر کام کیا ہے۔ اب ان کو اس بنیاد پر تو صبح شام تنگ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ وزیر اعظم کی بہن ہیں۔ علیم خان نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ علیمہ خان سے کچھ تحقیقات ہونی چاہیے تو اس کے لیے ملک تمام فورم موجود ہیں لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ درست فورم پر یہ مسئلہ اٹھائیں سب کچھ سامنے آجائے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply