136

ترکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی 2 دہشت گرد ہلاک

Spread the love

متعدد ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو تباہ کر د یا گیا، ترک حکام

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں سکیورٹی فورسز نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیخلاف

آپریشن میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں ضلع ماردین کے

قصبے نصائے بن کے مضافاتی علاقوں میں فوجی اہلکاروں نے علاقے میں دہشت گردی کی موجودگی پر

کارروائی کا آغاز کیا جس میں ترک فضائیہ نے بھی حصہ لیا اور دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو مکمل طور

پر تباہ کر دیا۔ بمباری کے نتیجے میں پی کے کے کے2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ مذکورہ

علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں