پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا:شمالی وزیرستان کی تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

Spread the love

میرعلی(مانیٹرنگ ڈیسک، بیورو رپورٹ) ملک میں دو روز میں دوسرا پولیو کیس سامنے آ گیا ، شمالی

وزیرستان کی تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق

پولیو کا شکار بچی کا تعلق ضلع شمالی وزیرستان کی یو سی میر علی 2سے ہے۔ ٹیسٹ کیلئے متاثرہ بچی کے

نمونے 2مئی کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )بھجوائے گئے تھے۔رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد

13 ہو گئی ۔ خیبر پختونخوا سے 8، پنجاب 3 اور سندھ میں 2 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں۔دو روز قبل

لاڑکانہ کی تین سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد سندھ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس

سامنے آیا تھا۔ فضا ولد نظام الدین میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں پہلا کیس سامنے آیا

تھا۔ضلعی ہیلتھ افسر لاڑکانہ عبدالرحمان بلوچ کے مطابق فضا کے ٹیسٹس 25 اپریل کو اسلام آباد بھیجے گیے

تھے، رپورٹ مثبت آئی ۔عبدالرحمان بلوچ کے مطابق تین سالہ فضا کو 10 بار پولیو سے بچا کے قطرے اور

بچوں کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جا چکے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں لاہور کے علاقے داتا گنج بخش

ٹائون میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ملک کے 12

بڑے شہروں میں خطرناک پولیو وائرس پی 1 کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔اس انکشاف کے بعد نیشنل پولیو

کنٹرول پروگرام نے راولپنڈی کی 16، اسلام آباد کی 5 یونین کونسلز اور پشاور کی پولیو مہم میں حکمت عملی

تبدیل کی تھی۔ تینوں اضلاع میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پنجاب

میں حال ہی میں ہونے والی پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ سیکیورٹی کے سبب ملتوی کردیا گیا تھا، مہم کے دوران

12 ٹیموں پر حملے ہوئے جس کی وجہ سے مہم ملتوی کی گئی ، دوسرے مرحلے میں پنجاب میں 7 لاکھ

بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply