77

کراچی زکوٰة کٹوتی کیلئے یکم رمضان کو بینک اور مالیاتی ادارے بند رہے

Spread the love

کراچی(کامرس رپورٹر)یکم رمضان کو ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے زکوٰة کی کٹوتی کے لیے بند

رہے ، تاہم ان کے ملازمین کی چھٹی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے

اعلامیہ کے مطابق یکم رمضان کو بینک کھاتوں سے زکوٰة کی کٹوتی کی گئی ۔ وزارت مذہبی امورکی جانب

سے رواں سال کے لیے زکوٰة کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ سیونگ اکاؤنٹس

میں 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہونے پر ازخود اڑھائی فیصد زکوٰةمنہا کر لی جاتی ہے

جبکہ کرنٹ اکاونٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاونٹس پر زکوٰة نہیں کٹتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں