خلا میں سحروافطار اورتلاوت کا اعزاز شہزادہ سلطان کے پاس

Spread the love

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک )خلا باز شہزادہ سلطان بن سلمان دنیا کے وہ واحد

شخص ہیں جنہوں نے زمین سے باہر خلا میں روزہ رکھا تھا۔ 1985 میں خلا میں

جانے والے پہلے عرب خلا باز شہزادہ سلطان بن سلمان نے رمضان میں امریکی

اسپیس شٹل ڈسکوری کے سفر کے دوران روزہ رکھا ۔ کچھ عرصے پہلے عرب

نیوز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں شہزادہ سلطان نے اس بارے میں اپنے تاثرات

کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے 6 دن میں قرآن مجید کو ختم کیا۔انہوں نے خلا

میں روزہ رکھنے کو ناقابل فراموش تجربہ قرار دیا۔ ناسا کے ڈاکٹرز نے روزے

سے میری صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ

میں نے اس خلائی سفر کے دوران نمازیں زمین کے اوقات کے مطابق پڑھیں

جبکہ وضو کے لیے گیلے نیپکن کا استعمال کیا۔ کشش ثقل نہ ہونے سے پانی سے

وضو کرنا مشکل تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply