310

پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کروانے والے 10 چینی شہری گرفتار

Spread the love

(لاہور)مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں

کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا

کروانے والے 10چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ایف ائی اے نے لاہور سمیت

دیگر علاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے ان سے جسم فروشی کا دھندا

کروانیوالے چائنیز نوجوانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 ملزمان کو

گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق چائنیز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل

کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم

فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں، ایف آئی اے اس سکینڈل میں اب تک مجموعی طور

پر 10 چائنیز لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔ ملزمان میں وانگ ہاؤ، شوئی شیلی،

وانگ یزہو، چانگ شیل رائے، پن کھوا جے، وانگ باؤ، زؤا تھی اور خاتون کین

ڈس کو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں