نصیرآباد پویس کی کامیاب کارروائی 7 من 37 کلوگرام چرس برآمد2ملزمان گرفتار

Spread the love

چرس ٹوڈی کار کے ذریعے اندرون سندھ اسمگلنگ کی جارہی تھی چرس کار کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی

نصیرآباد(بیورو رپورٹ)نصیرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سات من 37 کلو اعلیٰ کوالٹی کی

چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ۔چرس ٹوڈ ی کار کے ذریعے اندرون سندھ اسمگلنگ کی

جارہی تھی چرس کار کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیر آباد رینج

شہاب عظیم لھڑی کی ہدایت پر ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس کے

محمد اکبر لھڑی، محمد انور سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے نوتال قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع

کردی چیکنگ کے دوران ٹوڈی کار۔ASF-979کی تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں میں سات من 37کلو(

317کلو) چرس برآمد ہوئی دو ملزمان نصیر احمد ولد بارک زئی عیسی خان ولد محمد شریف قوم پٹھان سکنہ

کوئٹہ کو کرفتار کرلیا پویس کے مطابق چرس گڑھی خیرو سندھ اسمگلنگ کی جاری تھی جسے ناکام بنادیا گیا

پولیس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چرس کی قمیت کرڑوں روپے ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply