رمضان نشریات، شوبز شخصیات کی میزبانی پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی گئی

Spread the love

لاہور (وائس آف ایشیا)پنجاب اسمبلی نے ماہ مقدس رمضان المبارک میں پاکستانی ٹی وی چینلز پر رمضان

نشریات کے پروگراموں کی میزبانی شوبز شخصیات سے کروانے سے متعلق قرارداد پاس کرلی۔پنجاب اسمبلی

کی جانب سے پاس کی گئی قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میڈیا ریگولیٹر

اتھارٹی (پیمرا) کو اس بات کا پابند کرے کہ رمضان نشریات کے پروگراموں کی میزبانی شوبز شخصیات نہ

کریں۔پاکستان کے متعدد نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان المبارک میں نشر کئے جانیوالے رمضان

نشریات کے پروگراموں پر اعتراض کی ابتدائی قرارداد گذشتہ ماہ 30 اپریل کو جمع کرائی گئی تھی۔قراداد کو

اسمبلی میں جمع کرانے کی درخواست پنجاب اسمبلی میں پاکستان راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا محمد

معاویہ اعظم کی جانب سے کی گئی تھی۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ رمضان

نشریات کے دوران ماہ مقدس کے احترام کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان پروگراموں کی میزبانی علمائے

اکرام سے کرائی جائے۔قرارداد کے مطابق زیادہ تر رمضان نشریات پروگراموں کی میزبانی وہی افراد کرتے

ہیں جو عام دنوں میں ٹی وی چینلز پر ایوننگ یا مارننگ شوز میں ناچ گانوں کو فروغ دیتے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply