164

امریکی دبائو کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے

Spread the love

40سال تک امریکی دبائوکا مقابلہ کیا ہے،اب بھی کوئی راستہ نکال لیں گے،ایرانی وزیر خارجہ

تہران(آئی این پی/شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ امریکی دبائو کے سامنے سر نہیں جھکائیںگے۔ہم امریکہ کے ساتھ

نمٹنے کا راستہ تلا ش کرلیںگے۔ہم نے چالیس سال تک امریکی دبائو کا مقابلہ کیا ہے، اور اب بھی کریں گے۔ان

خیالات کا اظہار ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کیا۔جو یہاں

ایشیا تعاون مذاکرات کے 16 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔یاد رہے امریکی صدر

ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ سال مئی میں خود کو ایرانی عالمی ایٹمی معاہدے سے الگ کرلیا تھا اورایران کے خلاف

پابندیاں عائد کردی تھیں۔تاہم امریکہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال مئی میں پابندیوں کی مدت

پوری ہونے کے بعد ان میں نرمی نہیں کریگا۔وائٹ ہائوس چاہتا ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کردیا

جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں