انتظامیہ کی نااہلی ایک اور بچہ جوہڑ میں ڈوب گیا

Spread the love

کنجوانی (نمائندہ خصوصی )کنجوانی کے علاقہ میں جوہڑ میں ڈوب کر ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا تفصیلات

کے مطابق کنجوانی شہر کے محلہ ناصر آ باد کا رہائشی محمد نعیم قوم چوہان کا 4سالہ بیٹا محمد بلال کھیلتے

ہوئے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کو علاقہ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تالاب سے نکالا

بچے کو دیکھ کر علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی یاد رہے کہ اس سے قبل گڑھ فتح شاہ کے علاقہ میں سات

سالہ فیضان قریشی بھی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوا تھا ایسے واقعات کا آئے روز ہونا انتظامیہ کی نا اہلی

اور لا پرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہل علاقہ کے مکینو ں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تالابو ں کو

ختم کر کے سیوریج کا سسٹم مہیا کیا جائے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply