100

غزہ، پر امن فلسطینی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 4 فلسطینی شہید،52 زخمی

Spread the love

غزہ (وائس آف ایشیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتہ وار حق واپسی تحریک کی ریلیوں پر اسرائیلی

فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور 52 زخمی ہوگئے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ

میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج فائرنگ سے زخمی ہونے

والا ایک فلسطینی 31 سالہ رمزی روحی حسن عبد علی الصبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ قبل

ازیں اسرائیلی فوج نے حق واپسی ریلی پرجنگی طیاروں سے حملہ کیا جب کہ وسطی غزہ میں القسام بریگیڈ

کے ایک مرکز اور خان یونس میں ریلی پر فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔وزارت صحت کے

مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی شناخت 23 سلہ عبداللہ ابرہایم محمود ابو

ملوح، 35 سلاہ علا علی حسن البوبلی اور 19 سالہ راید خلیل ابو طیرکے نام سے کی گئی ۔ اسرائیلی فوج کی

طرف سے ریلیوںپر فائرنگ سے 52 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں