103

سمندری طوفان بھارتی ریاست اڑیسہ سے ٹکرا گیا 10 کروڑ افراد متاثر ہو نے کا خدشہ

Spread the love

145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

اڑیسہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں سکول و کالج بند ،ٹرین سروس اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) سمندری طوفان فانی آج بھارتی ریاست اڑیسہ سے پوری شدت سے ٹکرا گیا،145

کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، سکول، کالج بند، ٹرین سروس اور پروازیں منسوخ کر دی

گئیں۔ حکام نے10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 کروڑ افراد کے

متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سمندری طوفان فانی اڑیسہ کے شہر پوری سے ٹکرا گیا، 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی

رفتار سے ہواوں کے ساتھ تیز بارش نے متعدد علاقوں کو آ لیا، اڑیسہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں

سکول و کالج بند اور ٹرین سروس اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر

منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق طوفان کی شدت کے سبب 10 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے دو سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور

چھ سے بارہ انچ تک بارش متوقع ہے، یاد رہے کہ اڑیسہ میں سال 1999 میں آنے والے سمندری طوفان سے

دس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں