لیڈرعوام کے ساتھ جیتے مرتے ہیں،عوام کو بیوقوف بنا کر شہباز شریف باہر گئے: فردوس عاشق اعوان

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف

لاپتا ہیں ، انہوں نے خودساختہ مفروری اختیار کی ہوئی ہے، عوام کو ورغلا اور بیوقوف بنا کر شہباز شریف

باہر چلے گئے ، لیڈر وہ ہوتے ہیں جو عوام کے ساتھ جیتے اور مرتے ہیں ، مخلص لیڈر ہمیشہ ملک و قوم کے

مفادات کوذاتی مفادات پر ترجیح دیتا ہے ، ماضی کے سیاستدان اپنے مفادات کاسوچتے رہے ۔ ریڈیو پاکستان

میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا بیانیہ جیت گیا ، اپوزیشن کی دلیلیں ہار

گئیں، اپوزیشن کی ضد کو پاکستانی عوام کے مفاد میں مان کر شہباز شریف کو چیئر مین پی اے سی بنایا مگر

انہوں نے پارلیمنٹ کی ساکھ کو دائو پر لگایا اورباہر بھاگ گئے ، نئے نامزد پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف خود

نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسی قیادت ہی ملک کو ترقی کی طرف لے جاسکتی ہے

جسے قوم کی زیادہ فکر ہو عمران خان دور اندیش اور قوم کا درد رکھنے والے مثالی رہنما ہیں ۔ معاون

خصوصی نے کہاکہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ صرف عوام کی فلاح پر ہی خرچ ہونا چاہیے ۔ وزیراعظم عمران

خان ہر ادارے میں اصلاحات متعارف کرارہے ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات سے ریاستی ادارے مستحکم ہوں گے

۔ ورکرز کے جائز مطالبات سامنے رکھ کر ترجیحات طے کرنا ہماری حکمت عملی ہے ۔ملک کا بہتر تشخص

اجاگر کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے ، اداروں کی بہتری کیلئے ورکرز سے تجاویز لے کر آگے بڑھیں گے،

ریاستی اداروں کو مستحکم اور منافع بخش بنانا حکومتی ترجیحات میں ہے ۔ وزیراعظم نے وادی تیراہ میں

سینہ تان کر بارود کی بو کو خوشبو میں تبدیل کیا ، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ سیکورٹی اداروں

اور سیاسی قیادت نے مل کر دہشت گردی کاخاتمہ یقینی بنایا ۔ مہمند ڈیم سے ہماری آنے والی نسلوں کی بقا

جڑی ہوتی ہے ، ایسی قیادت ہی ملک کو ترقی کی طرف لے جاسکتی ہے جسے قوم کی زیادہ فکر ہو۔

Please follow and like us:

Leave a Reply