مزدوروں کی اجرت 20000 اور ای او بی آئی دیا جائے

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)مزدوروں کو تحفظ دیئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں،مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں مل سکے اور آج بھی مزدوروں کا استحصال جاری ہے ان خیالات کا اظہار وائس چئیر مین یوسی 98سے چوہدری اشفاق گجر نے یوم مئی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے متعلق اپنی پالیسیوں کو بہتر بنائے ان کو بہتر طبی سہولیات اور بچوں کو تعلیمی سہولیات دی جائیںان کے مسائل کے خاتمہ کے لئے عملی طور پر بہتر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی گیا کہ مزدور کی کم از کم اجرت20000 مقرر کی جائے اور اس میں گاہے بگاہے ہونے والی مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جس طرح چھوٹے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ای او بی آئی کی سہولت دی جاتی ہے اسی طرح عام مزدوری کرنے والے افراد کو بھی اس میں شامل کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

Leave a Reply