190

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی ، نئے ریٹس 5 مئی تک نافذ العمل رہیں گے

Spread the love

پٹرول 17 سے کم کرکے 2 فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل 13 ، مٹی کا تیل 8 اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 9 فیصد کر دی،نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج،ہو گا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ صدار ت کریں گے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے کے معاملہ پر

5روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی کر دی گئی ۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جس کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کر دیا،ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس

17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد مقرر کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 17

فیصد سے کم کر کے 8 فیصد مقرر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح17فیصد سے کم کرکے 9

فیصد کر دی گئی ،سیلز ٹیکس کے نئے ریٹس 5 مئی تک نافذ العمل ہوں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے

معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ای سی سی کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہو گاجس کی صدارت حفیظ شیخ کرینگے

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں