156

عمران خان نے جاسوسی کیلئے پارلیمینٹ لاجز میں روبوٹ چوہے چھوڑ دئیے،نبیل گبول کا الزام

Spread the love

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے عجیب و

غریب دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مخالفین کی جاسوسی کیلئے ان کے کمروں میں

روبوٹ چوہے چھوڑے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وزیر اعظم

عمران خان نے آئی بی کو روبوٹ چوہے چھوڑنے کا کہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی

میرا تعینات کردہ ہے اوریہ بات انہوںنے مجھے بتائی ہے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے رانا

ثنا اللہ پر بھی نظر رکھنے کیلئے ان کے کمرے میں روبوٹ چوہا چھوڑا گیا ۔ نبیل گبول نے کہا کہ ایگزون کی

رپورٹ کے مطابق کراچی کے سمندر سے تیل نہیں نکلا۔انہوں نے کہاکہ 2020 الیکشن کا سال ہے، الیکشن

نہیں ہوا توسیاست چھوڑ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں