133

اسٹیٹ بنک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ اور طریقہ کار کا اعلان کردیا

Spread the love

کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے نئے نوٹوں کا اجرا 20 مئی سے 31مئی تک جاری رہے گا، اعلامیہ اسٹیٹ بنک

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی

تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔بینک دولت پاکستان نے گذشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی عیدالفطر پر عوام کو

نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کیلئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس کا

اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی

نامزد ای برانچز سے نئے نوٹوں کا اجرا 20 مئی 2019 سے 31 مئی 2019 تک جاری رہے گا، نئے

کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے ایک ایس ایم ایس پر چارجز تقریبا 2 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔ اس سہولت

کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا

ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔

ایس ایم ایس بھیجنے والے فرد کو ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای

برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے موثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی، کوڈ زیادہ سے زیادہ دو یوم کار

یعنی (ورکنگ ڈیز)کیلئے موثر ہوگا، صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ، اس کی

فوٹو کاپی اور 8877 سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل

جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نوٹ ملک بھر کے مختلف بینکوں کی 142 شہروں

کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ مرکزی بینک کی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے

بھی شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں