74

سوئٹزرلینڈ بھی بیلٹ اینڈ روڈ چینی منصوبے میں شامل

Spread the love

سوئٹزرلینڈ کے صدر اوئلی ماریر اور چینی صدر شی جن پنگ نے مفاہمت پر دستخط کر دیئے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ نے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام میں شمولیت کی مفاہمت پر دستخط کر دیئے ۔

بیجنگ میں سوئٹزرلینڈ کے صدر اوئلی ماریر نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے

دوران بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام میں شمولیت کی مفاہمت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس انتہائی جامع پروگرام کے

تحت بندرگاہوں، سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کے مختلف پہلووں کی تعمیر میں چین مالی معاونت فراہم کرتا

ہے۔جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا اس چینی پروگرام کو متنازعہ قرار دیتے

ہیں۔ رواں برس مارچ میں امیر ملکوں کے گروپ جی سیون کی رکن ریاست اٹلی نے بھی اس چینی پروگرام

میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ واضح رہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا دوسرا اجلاس دو روز قبل 27 اپریل کو

چینی دارالحکومت بیجنگ میں اختتام پذیر ہو ا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں