146

اوگرا نے پیٹرول 14 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کردی

Spread the love

اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنیکی سمری

پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر

مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی

گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہیکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا

کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26

پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ

ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان،پٹرول9.11 ڈیزل4.89 روپے لٹر مہنگا کرنے کی منظوری

اپنا تبصرہ بھیجیں