105

ٹریفک حادثہ میں سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی اہلیہ جاں بحق، 4 بچے شدید زخمی

Spread the love

بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ گوجرہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) گوجرہ انٹر چینج کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں سابق وفاقی وزیر تعلیم

بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹا جاں بحق، بچے شدید زخمی ہوگئے ، حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب بلیغ

الرحمن کی فیملی اسلام آباد سے بہائولپور جارہی تھی کہ گوجرہ انٹرچینج کے قریب ان کی کار تیز رفتاری

کے باعث الٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں بلیغ الرحمن کی اہلیہ موقع پر جاں بحق اور4 بچے

زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں