151

مودی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Spread the love

درخواست کانگریسی ممبر سشمیتا دیونے دائر کی، سماعت آج ہو گی

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیراعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق

کی خلاف ورزی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، کیس کی سماعت کل ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت

شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں جو شکایت کی گئی اس میں الیکشن کمیشن

کارروائی کرے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو کی درخواست سماعت کے

لیے قبول کرلی ، جس پر سماعت منگل کو ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں