کرونا مریض صحت یاب 235

وزیراعظم عمران دورہ چین مکمل کر کے وطن پہنچ گئے

Spread the love

عمران خان کے دورہ چین سے متعلق وزارتِ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا

فورم کی سائیڈ لائن پر وزیر اعظم کی تاجکستان، مصر، ازبکستان، ملائشیا اور ایتھوپیا کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں

چینی صدر سے ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی اور افغانستان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیہ وزارت خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ صرف اردو ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان دورہ چین مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے،

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق وزارتِ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔وزراتِ خارجہ کے

اعلامیے کے مطابق چینی صدر کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ

فورم میں شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹیکلچر نمائش

کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔وزرات خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے

27 اپریل کو گول میز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین

کے دوران وفود کی سطح پر چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں، چینی صدر سے ملاقات کے دوران

خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزرات خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا

گیا ہے کہ فورم کی سائیڈ لائن پر وزیر اعظم کی تاجکستان، مصر، ازبکستان، ملائشیا اور ایتھوپیا کے رہنمائوں

سے ملاقاتیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں